
واشنگٹن : بڑے بڑے دعویٰ کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دنیا بھر سے مدد مانگ لی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرتے ہیں، انہیں اس گزرگاہ کا خیال رکھنا چاہیے اور ہم اس میں بہت زیادہ مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اہم توانائی راہداری کے تحفظ کی ذمہ داری ابتدا ہی سے مشترکہ ہونی چاہیے تھی اور اب اسے اجتماعی کوشش کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری میں لاتعداد سوراخ ہیں، اب یہ چھتری تحفظ کے بجائے مشکلات لانے کا سبب ہے۔


































