
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے قرآن پاک کو انسان کامل کی ہدایت و نجات کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ ماڈرن جاہلیت کی کھلی اور واضح مثال ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں
صدر ایران نے کہا کہ جاہلیت کی تمام شکلوں کے خلاف جدو جہد کرنا قرآن کریم کے احکامات میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ جدید جاہلیت کے پیروکاروں کے دل قرآن کریم کے بغض و کینے سے لبریز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیداری کی تازہ لہر پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور دنیا بھر کے عوام پر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کی مذموم، ناپاک اور غیر انسانی سوچ بہت جلد عیاں ہو جائے گی۔


































