Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا ایف آئی آر واپس نہ لینے پر ازخود گرفتاری دینے کا اعلان

کراچی : علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایف آئی آر واپس نہ لینے اور یہ سلسلہ بند نہ کرنے پر ازخود گرفتاری دینے کااعلان کردیا مرکزی تنظیم عزاداری کے زیر اہتمام کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئےمعروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ ایک دو روز میں ہم سے کیئے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو میں ازخود گرفتاری پیش کردوں گا، مجھے امید ہے کہ پاکستان کے حکومتی ، ریاستی اور حفاظتی ادارے ملک کے اس ماحول کو بہتر کریں گے ،پاکستان ایک مدت سےمحبان آل محمدؐ کیلئے ایک آزمائش گاہ بناہوا ہے یہاں ہماری آزمائشوں میں روز طرح طرح کا اضافہ ہورہاہے۔ یہ ایف آئی آرز کا سلسلہ اور تکفیریوں کی سازشوں کو سال گذشتہ پوری قوم نے مل کر ناکام بنایا تھا یہ ملک کو فرقہ واریت میں جھونکنا چاہتے تھے لیکن ہماری قوم کی حکمت بصیرت اور تدبر نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا پرانے تکفیریوں نے نئے انداز میں سازشیں شروع کی ہیں، ہمیں وکلاء و ماہرین قانون کی مدد سے اپنے معاملات کو درست کرنا ہوگا،اگر آج ہم خداناخواستہ اپنے عقائد سے ہاتھ اٹھا لیں تو ہمیں بڑی قربانیاں دینی ہوں گی حکومتی وریاستی اور سیاس و مذہبی شخصیات کے کہنے پر ایک دو دن کیلئے اپنا ارادہ موخر کررہا ہوں اگر انہوں نے ہمارے حوالے سے خصوصاً لاہور میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے اگر کوئی مناسب ، معقول اور معتدل راستہ نہیں دیا تو ہم کہنے پر مجبور ہوجائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پوچھیں کہ بتاؤ ہمیں پنجاب کے کون سے شہر میں گرفتاری دینی ہے؟؟میں آپ سب سے گزارش کروں گا مجھے جیل تک پہنچانے کیلئے آپ سب آسکیں تو بہت اچھا ہو گیا ورنہ میں اکیلا اپنی ایف آئی آر پر گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں.

مزید پڑھیے

Most Popular