
لاہور: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے وی پی این سے متعلق فتویٰ کو ٹائپنگ کی غلطی قرار دے دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ اور ملکی سلامتی کیلئے استعمال ہونا چاہیے، اسے توہین مذہب، فرقہ واریت، انتہا پسندانہ اقدامات و دیگر کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ وی پی این یا کوئی اور ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں البتہ ان کا استعمال درست انداز میں ہونا چاہیے، رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی شرعی طور پر درست ہوگا۔


































