Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

علامہ نیاز نقوی اتحاد امت کی نشانی اور استعارہ تھے، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی برسی پر سیمینار رئیس الوفاق حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوا۔سیمینار سے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی،علامہ افتخار حسین نقوی،مولانا محمد باقر گھلو، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، مولانا مخدوم عاصم، اور دیگر نے خطاب کیا اور ممتاز شیعہ عالم دین اور ایرانی عدلیہ میں پاکستانی جج کی دینی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ علامہ نیاز حسین نقوی کی جگہ مرحوم کی عالمانہ اور مجاہدانہ صفات رکھنے والے علامہ محمدافضل حیدری کومہتمم اعلیٰ جامعةالمنتظر مقرر کیا ہے۔امید کرتے ہیں کہ وہ مرحوم صفدر نجفی کے دور کا حوزہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے علامہ نیاز نقوی مرحوم کو اتحاد امت کی نشانی اوراستعارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتحاد امت کی اشدضرورت ہے ۔جس کے لیے مولانا شاہ احمد نورانی نے شیعہ ، دیوبندی اور اہلحدیث قائدین کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا ۔کینیڈا سے مولانا عنایت علی شاکر اور حسین شیرازی اور تنزانیہ سے مولانا ثقلین علوی نے کہا علامہ نیاز نقوی کی رحلت سے صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ اور دیگر مذاہب کا بھی نقصان ہواہے۔ سیمینار سے علامہ محسن مہدوی ،مولانا شاہد حسین نقوی،علامہ ظفر شہانی،مولاناحسنین موسوی،مولانا حسین نجفی، مشتاق جعفری ، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا زمان حسینی ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular