Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

باطل ظاہری طور پر کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ دکھے، غلبہ اور فتح حق ہی کو حاصل ہو گی، علامہ ریاض حسین نجفی

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کائنات کی پیدائش سے بھی پہلے تھا،اُسی نے کائنات کی ہر شئے کو پیدا کیا۔فقط اُسی کی ذات ہی سب سے پہلے اورقدیم ہے۔اولیّت، اذلیّت،ابدیّت فقط اُسی کے لئے ہے۔ جب کچھ بھی نہ تھا تواللہ تھا اور جب کچھ بھی نہ رہے گاتو اللہ رہے گا۔انبیاؑء، اولیاؑءسمیت سب نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ہر شئے نے فنا ہو جانا ہے۔مال و دولت کمانے کی اجازت ہے لیکن اس کے کمانے اور خرچ کرنے کا طریقہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ہو۔مولائے کائنات علی ابن ابیطالب ؑ نے سرمایہ داروں کو تنبیہ فرمائی کہ کمائے ہوئے مال سے وہی آپ کا ہے جو آپ کی ضروریات پوری کرے، باقی امانت ہے جس میں سے رشتہ داروں، اہلِ محلہ، ضرورتمندوں پر خرچ کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے رات اور دن کا تبدیل ہونا بھی ہےیہ تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کی قدرت اورخالقیّت کی طرف متوجہ کرتی ہیں تاکہ انسان اپنے آپ کو آخرت کے لئیے تیار کر سکے جس دن اللہ کی عدالت میں سب کو پیش ہونا ہوگا اور یہاں کی عدالتوں کی طرح حاضر نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ باطل ظاہری طور پر کتنا ہی طاقت ور اور حق کتنا ہی کمزور نظر آئے لیکن غلبہ اور فتح حق ہی کو حاصل ہو گی.

مزید پڑھیے

Most Popular