
اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔جس میں ملکی موجودہ صورتحال، دینی سیاسی امور اور ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال بنانے پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پیر سید صفدر گیلانی بھی موجود تھے۔


































