الجزائر: جنگلات میں لگی آگ سے 26 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

الجزیرہ :الجزائر کے شمالی جنگلات میں لگی آگ سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ الجزائر کے وزیرداخلہ کامل بلجود نےبتایا ہےکہ 2 ریاستوں طارف اور سطیف میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتیں ہوئیں۔ تیونس کی سرحد کے قریب الطارف میں 24 جبکہ سطیف میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہری دفاع کے 700 سے زائد کارکن اور درجنوں ٹرک آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کچھ شہری اپنی املاک کو بچانے کے لیے آگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں اور شہریوں سے مطالبہ کیا کہ آگ سے خطرے والے مقامات کو خالی کرنے کے لیے حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

  Click to listen highlighted text! الجزیرہ :الجزائر کے شمالی جنگلات میں لگی آگ سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ الجزائر کے وزیرداخلہ کامل بلجود نےبتایا ہےکہ 2 ریاستوں طارف اور سطیف میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتیں ہوئیں۔ تیونس کی سرحد کے قریب الطارف میں 24 جبکہ سطیف میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہری دفاع کے 700 سے زائد کارکن اور درجنوں ٹرک آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کچھ شہری اپنی املاک کو بچانے کے لیے آگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں اور شہریوں سے مطالبہ کیا کہ آگ سے خطرے والے مقامات کو خالی کرنے کے لیے حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔