Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ

کراچی: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے جماعت اسلامی کا کراچی میں الاقصیٰ ملین مارچ ہوا۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ امریکا اسرائیل کی پشت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن میں امن کے بجائے صیہونیت کو تقویت دینے کی بات ہو رہی ہے، آج دونوں صدارتی امیدوار امن کی بات نہیں جنگ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، حماس ایک طاقت ہے جس کو 2006 میں مینڈیٹ ملا تھا لیکن امریکا کو پسند نہیں تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو سلام پیش کر رہے جو اسرائیل کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اگر کوئی نہیں سن رہا ہے تو یاد رکھو کہ یہ کسی کو نہیں چھوڑے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئی ایک بزرگ ایسا نہیں، کوئی بچہ ایسا نہیں ہے جو کہے کہ ہم ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ اس موقع پر خالد قدومی نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان پر مہلک ہتھیار استعمال کیے۔ 50 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوچکے جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ دنیا کو عالمی جنگ سے بچانے کےلیے اسرائیل کو روکنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular