
دمشق: صیہونی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقوں میں فضائی حملے کئے۔ بمباری میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی دارالحکومت دمشق میں شہری دفاع نے بتایا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے میزائل داغے گئے اور دمشق کے مضافات میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شہری دفاع نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا اور دشمن کے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ حملے میں 2 مزاحمت کار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے وضاحت کی کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں حزب اللہ اور مزاحمتی دھڑوں کے مراکز ہیں۔


































