
جنیوا: اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے غزہ میں فضا سے امداد گرانے کو خطرناک قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ بند کردیا جائے ۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کی کمیونیکشن ڈائریکٹر جولیٹ تھوما نے خبردار کیا ہے کہ جہازوں سے گرائی گئی امداد شہریوں کے لیے خطرناک، ٹرکوں سے مہنگی۔ اور قطعی غیر موثر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی فراہمی کا بہت آسان طریقہ سرحدیں کھولنا اور امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر اور اردن میں سامان سے لدے ہمارے چھ ہزار ٹرک کھڑے ہیں لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے بھی فضا سے گرائی گئی امداد پر تنقید کرتے ہوئے اسے ٹرکوں سے بھیجی جانیوالی امداد سے سو گنا زیادہ مہنگی قرار دیا ہے۔


































