
مردان: خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ روڈ پر پاکستان فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ مارے گئے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب وہ حادثے کا شکار ہوا۔ آئی ایس پی آر نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افسران کی شناخت پاکستان فضائیہ کے فلائیٹ لیفٹننٹ محمد قاسم عبد اللہ اور پاکستان بحریہ کے لیفٹننٹ طحہ عباسی کے نام سے کی ہے۔


































