
جنیوا : اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نےکہاہے کہ امدادی جہاز میڈلین اور گریٹا تھنبرگ سمیت تمام زیرحراست افراد کو فوری طور پر آزاد کیا جانا چاہیے ۔ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ محاصرہ توڑنا ریاستوں کے لیے قانونی اور اخلاقی فرض ہے۔
بحیرہ روم کی ہر بندرگاہ کو غزہ کے لیے کشتیاں بھیجنی چاہئیں۔ وہ ایک ساتھ چلیں گی تو انہیں روکا نہیں جاسکے گا۔ فلسطینی حقوق کی تنظیم الحق نے میڈلین کے عملے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الحق نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطین تک رسائی کو محدود کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ اسرائیل نے قحط کو نسل کشی کا ہتھیار بنالیا ہے اور غزہ کی ناکابندی کو عوام کو الگ تھلگ، ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔


































