
تل ابیب : صیہونی وزیر خزانہ بیزالیل اسمورٹرچ نے سازش سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کے لئے امدادی سامان داخل کیا جا رہا ہے۔ صیہونی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو امداد حاصل کرنے کے لئے غزہ کے جنوبی علاقے میں جانا ہوگا، جہاں سے انہیں تیسرے ممالک میں منتقل کر دیا جائے گا.


































