
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی لگادی۔ وزیر انصاف جسٹس شیخ مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سیاسی جماعتوں سے کوئی قومی مفاد وابستہ ہے اور نہ ہی قوم انہیں پسند کرتی ہے۔ ان میں شرکت غیر ملکی قابض افواج اور ان کے کٹھ پتلیوں کے خلاف طویل جدوجہد سے غداری ہوگی۔


































