Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

افغانستان: طالبان کا خواتین سے متعلق مزید سخت قوانین کا اعلان

کابل : افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حوالے سے خدشات زیر بحث ہیں اور اب طالبان نے خواتین کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے ٹی وی چینلز کو 8 نکاتی ہدایات بھیجی گئی ہیں۔ نئے قوانین میں خواتین پر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، خواتین رپورٹرز اور اینکرز کو حجاب پہننا ہوگا۔ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی فلموں پر پابندی کے ساتھ اسلامی قوانین اور افغان اقدار کے منافی فلموں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ افغانستان کے ٹی وی چینلز پر عمومی طور پر غیر ملکی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں جن میں خواتین مرکزی کردار ادا کرتی ہیں۔افغانستان میں صحافیوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم کے رکن حجت اللہ مجددی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے اقدامات غیر متوقع تھے۔ چند احکامات پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے اور اگر ایسا کرنا پڑا تو چینل کے پاس بند کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہو گا۔ کابل شہر کے مئیر نے بھی بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کو کہا ہے کہ اگر ان کا کام ایسا ہے جو مرد نہیں کر سکتے، تو ہی وہ کام پر آئیں ورنہ گھر پر رہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular