
کراچی: افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی و ٹرانسپورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے اور پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی ہے، خط میں افغانستان کی قومی ائیر لائنز، آریانا افغان ائیر لائن اور کام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے، خط کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی اجازت دو طرفہ ایم او یو کی بنیاد پر مانگی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے جاتے ہوئے کابل ایر پورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں مگر اب ہمارے قطری بھائیوں نے ائیر پورٹ بحال کردیا ہے، خط میں نئی افغان حکومت نے سول ایوی ایشن کے شعبہ میں پاکستان سے مدد کی بھی درخواست کی ہے۔


































