Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

افغانستان سے ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر اقدامات کی توقع ہے، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش ہے، پاکستان افغانستان سے ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر اقدامات کی توقع کرتا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں رہتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا، انہوں نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے، خطوط میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ کشمیر میں جاری بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستان اور برونائی کے مابین دوطرفہ مشاورت اور تعاون کا ورچوئل افتتاحی دور منعقد ہوا، رواں ماہ پاکستان نے 366 ہندوؤں کو کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے ویزے جاری کیے، رواں سال 8 ہزار 644 بھارتی ہندو اور سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular