
کابل: افغان طالبان نے سیکنڈری اسکولوں میں پابندی کے بعد لڑکیوں کے کلاس تین سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔ افغانستان کے صوبے غزنی کی وزارت تعلیم کے حکام نے اسکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ دس سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دیگر صوبوں میں وزارت تبلیغ اور رہنمائی نے گرلز اسکولوں کے سربراہوں کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ دس سال سے بڑی لڑکیوں کو اسکولوں میں داخلہ نہ دیا جائے۔ جو طالبات زیر تعلیم ہیں انہیں گھر بھیج دیاجائے۔ اس سے پہلے طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم پرائمری اسکول میں پانچویں جماعت تک لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔


































