Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جرائم کی حمایت، امریکی صدر کے مشیر احتجاجاً مستعفیٰ

واشنگٹن: وزارت تعلیم میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ایک مشیر طارق ہباش نے امریکا کی اسرائیلی جرائم کی حمایت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فلسطینی نژاد ہباش نے ایک بیان میں کہا کہ میں ایسی حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتا جو انسانی جانوں کی قدر نہ کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے خلاف ہونے والے جرائم سے آنکھیں چرائے ہوئے ہے جسے انسانی حقوق کے ماہرین نے نسل کشی کا نام دیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ اگرچہ طارق ہباش کے فرائض خارجہ پالیسی کے مسائل نہیں ہیں لیکن ان کا استعفیٰ اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کا دوسرا استعفیٰ ہے۔
غزہ جنگ میں امریکہ کی اسرائیل کی حمایت کو حکومتی عہدیداروں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
متعدد امریکی سرکاری ملازمین نے حالیہ مہینوں میں احتجاجی نوٹ لکھے ہیں جن میں بائیڈن انتظامیہ سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور اہلکار جوش پاول نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ غیر ملکی طاقتوں کو ہتھیاروں کی منتقلی کے ذمہ دار تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular