Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر ایکشن: سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں پر ایکشن لیتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ذمہ داری اور سکیورٹی میں ناکامی پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو 4 ماہ کیلئے معطل کیا جبکہ دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی چار ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے ہونے والی گرفتاریوں پر ایکشن ہوگا اور اس پر ہر صورت سٹینڈ لینا پڑے گا، ناصرف سارے گیٹس (دروازوں) کی بلکہ ہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیں۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ 9 اور 10 ستمبر کی رات گئے اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پی ٹی آئی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمان اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular