Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، آرمی چیف

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا، وہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے جب کہ (جی سی یو) کے چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی کانووکیشن میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے مختلف گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں اور تمغے دیئے اس موقع پر آرمی چیف نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کو ملک کے ذہین نوجوانوں کی گرومنگ پر ان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ (جی سی یو) کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے، نوجوان ہمیشہ بلند مقصد حاصل کریں اور قائد کے وژن کے مطابق مسلسل محنت کریں آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لچکدار قوم ہیں اور نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں، مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، اب ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular