
نابلس: نابلس کے جنوب میں فلسطینی جوان نے غاصب صیہونی سیکیورٹی فورسز پر گاڑی چڑھادی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری طرف درجنوں صیہونیوں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر نابلوس اور دیگر علاقوں پر حملہ کردیا ہے۔ مغربی کنارے شمالی حصے میں آبادکاری کے مسئول غسان دغلس نے کہا ہے کہ حملہ آور صیہونیوں کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا تعاون حاصل تھا۔ حملے میں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔


































