
نجف : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں وفد نے بغداد میں پاکستانی سفیر احمد امجد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستانی زائرین کے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف حکومتی سطح کے نمائندگان سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستانی سفیر نے مسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی سفیر کو علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔ وفد میں حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر، مولانا مجیر محمد میثمی بھی شامل تھے۔


































