Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سے ملاقات

کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور شہر قائد کے مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو کی۔ وفد کی قیادت صدر کراچی مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کے مسلسل تعطل پرتشویش کا اظہار کیا اور سندھ حکومت کے رویہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتےہوئے کہاکہ شہر کے گھمبیر عوامی مسائل کا حل فقط بااختیار اور بلدیاتی نظام میں ہی مضمر ہے، جمہوری اقدار کی علمبردار سیاسی جماعت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے مسلسل فرار ناقابل فہم ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی مل بیٹھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular