
قمیشلی: شامی فوج کے ایک یونٹ کی حمایت سے شمالی شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے امریکی فوجی قافلے کو گاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا اور بھاگنے پرمجبور کردیا۔ قمیشلی کے جنوبی دیہی علاقے میں موجود حمو گاؤں میں امریکی فوجیوں نے گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں کے رہائشیوں نے امریکی فوجیوں کو علاقے سے بےدخل ہونے پر مجبور کردیا۔ امریکی فورسز کی چار بکتر بند گاڑیوں کے قافلے نے علیحدگی پسند ایس ڈی ایف ملیشیا کی ایک گاڑی کے ساتھ گاؤں میں داخل ہونے والی سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کی لیکن مقامی لوگوں نے قافلے کو روک کر اسے علاقے سے باہر نکال دیا۔


































