
لیہ : پنجاب کے شہر لیہ میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے علم غازی عباس(ع) کی بے حرمتی کردی، علاقہ مومنین کے احتجاج پر تکفیریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، لیہ میں تکفیریوں نے حسینی چوک پر نصب علم کی بے حرمتی کی جس پر مومنین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے موقع پر جمع ہوکر احتجاج کیا، مومنین نے ماتم داری کا سلسلہ شروع کردیا، ایم ڈبیلو ایم اور دیگر تنظیموں کے عہدیداربھی موقع پر پہنچ گئے، بعد میں ایڈوکیٹ سید سعادت کاظمی اور سید خلیق کاظمی نے شرپسندوں کیخلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی، ایف آئی آر کا متن مظاہرین کے سامنے پڑھ کر سنایا گیا جس پر وہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


































