Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

داعش کے 99 فیصد عناصر کا صفایا کردیا گیا، عراقی فوج

بغداد : عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں داعش کے 99 فیصد عناصر کا صفایا کردیا گیا ہے۔ عراقی کمانڈر انچیف کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے بتایا کہ فوج داعش سے آزاد کرائے گئے صوبوں میں شہری مراکز وزارت داخلہ کے حوالے کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آزاد کرائے گئے علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے۔ داعش کی 99 فیصد قوت کو ختم کرنے کے بعد کے مراحل شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج کا مشن شہروں کو چھوڑنا ہے اور شہروں کے باہر تعینات ہونا اور سرحدوں کو محفوظ بنانا اور کسی بھی حفاظتی خلا کو پُر کرنا ہے۔ ایسا حفاظتی خلا دیہی اور دور دراز کے علاقوں یا صحرائے الانبار میں ہو سکتا ہے۔یحییٰ رسول نے عراق میں عمومی طور پر سیکیورٹی کی صورت حال کو بہت بہتر قرار دیا اور کہا کہ عراق کے تمام علاقوں میں استحکام، کنٹرول اور سلامتی کے حالات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلح افواج نے کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عراق میں داعش کی 99 فیصد صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ تنظیم کے پاس بڑی کارروائیاں کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔داعش کے سیلز اب کسی بھی مقام یا علاقے پر قابو نہیں کر سکتے۔ داعش کے باقی بچ جانے والے سیلز آزادانہ نقل و حرکت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ یہ چند عناصر صحرا کی گہرائیوں، وادیوں یا پہاڑی سلسلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular