بیروت : صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملوں میں نو صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں کریات شمون کے قریب اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر کو ڈرون سے تباہ کردیا۔ راہب اور رمیہ میں صیہونی فوج کے اجتماع کے تین مقامات، اور فوجی اور صیہونی قصبے کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے جارحانہ آپریشن کے دوران نو صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی مقبوضہ علاقوں کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان سے آنے والے تین ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنانی سرحد سے شمال مشرقی اسرائیل پر اٹھارہ میزائل داغے گئے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حزب اللہ کے حملوں میں 9 صیہونی فوجی ہلاک و…
حزب اللہ کے حملوں میں 9 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی
-
Raza Musani - دسمبر 28, 2023
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































