
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں درندگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں امداد کے متلاشی اکتیس افراد سمیت اکیاسی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ سٹی کے علاقے تل الحوا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے گذشہ رات رفح اور غزہ سٹی کے قریب امداد مرکز پر جمع ہجوم کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اکتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی کے مختلف مقامات ۔ خان یونس اور جبالیہ میں بھی فضائی اور زمینی حملے کئے۔ جس میں درجنوں شہادتیں ہوئی ہیں۔ صیہونی فوج نے گذشتہ روز دیر البلاح میں گھستے ہی تباہی مچادی۔


































