
غزہ : غزہ اور مغربی کنارے میں ماہ رمضان کے پہلے دن صیہونی جارحیت میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج کی فائرنگ اور حملے میں غزہ میں تین جبکہ مغربی کنارے میں چار فلسطینی نشانہ بنے۔ مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوان شہید کردئے۔ النقب کے قصبے کسیفہ اور الجلیل کے قصبے کابول میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔
مغربی کنارے میں چند گھنٹوں میں چار نوجوان شہید کئے گئے۔ ادھر غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرقی قصبے بنی سہیلہ میں فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید کردئے گئے۔ ادھر خان یونس کے مشرقی علاقے میں بھی ایک فلسطینی کو شہید کیا گیا۔
آزاد میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ڈھائی سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد پچھتر ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ غزہ میں شعبہ صحت کے مطابق اب تک باہتر ہزار تریسٹھ افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد شہدا کی تعداد چھ سو تین ہے۔


































