Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

گجرات میں 577 ملی میٹر بارش، کئی علاقے زیرِآب، قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل

گجرات: پنجاب کے وسطی ضلع گجرات میں بارش اور سیلاب کے باعث ضلع بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی کی طرف سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش سے متعدد دیہات زیرآب آگئے اور اندرون شہر کے علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے، رات گئے گجرات میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔
گجرات شہر کے متعدد علاقے اب بھی گزشتہ شب ہونے والی ریکارڈ بارش کی وجہ سے زیرآب ہیں اور شہریوں کو شدید مُشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے مونجی (چاول) کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی کٹائی ماہ اکتوبر میں ہونا تھی، اس کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل اور احاطہ سیشن کورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا اور سیالکوٹ کے بعد اب گجرات سے بھی کئی قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے سیالکوٹ کی جیل سے ایک ہزار سات قیدیوں کو گوجرانوالہ، حافظ آباد اور نارووال کی جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ فلڈ کنٹرول حکام کے مطابق گجرات میں 24 گھنٹوں میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، مدینہ سیداں کے قریب حفاظتی بند باندھ کر پانی کو برساتی نالے میں موڑا جا رہا ہے جبکہ گجرات میں پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی ہنگامی بنیادوں پر مشینری اور گاڑیاں گجرات بھجوائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular