Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

پاک فضائیہ کے حملے میں 5 خواتین اور 3 بچے ہلاک ہوئے، طالبان حکومت کا دعویٰ

کابل : طالبان حکومت نے پاکستان پر افغانستان میں دو فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کردیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے لامان اور صوبہ خوست کے ضلع سپیرا میں گھروں کو نشانہ بنایا۔ پکتیکا میں تین خواتین اور تین بچے جبکہ خوست میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ خیال رہے یہ وہ علاقے ہیں جو پاکستان کی سرحد کے نزدیک ہیں اور کئی پاکستانی قبائل بھی افغانستان کے اندر تک کے علاقے میں رہائش رکھتے ہیں۔ حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular