
A picture taken on September 22, 2020 shows a Saudi national flag in Riyadh. (Photo by FAYEZ NURELDINE / AFP) (Photo by FAYEZ NURELDINE/AFP via Getty Images)
جدہ : سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر حملے اور منصوبہ بندی کے جرم میں پانچ دہشت گردوں کے سر قلم کردئے گئے۔ سعودی عرب کے الشرقیہ صوبہ میں جن پانچ مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ ان میں ایک مصری اور چار سعودی شہری شامل ہیں۔ تمام مجرموں کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے اور انہوں نے 2016 میں الاحسا کی شیعہ اکثریتی آبادی میں واقع مسجد امام الرضا میں خودکش حملہ کی کوشش کی تھی۔ دوخودکش حملہ آور کو دروازے پر روکا گیا تو ایک وہیں پھٹ گیا تھاجبکہ دوسرے کو فائرنگ کے دوران نمازیوں نے قابو کرلیا تھا۔ اس حملے میں پانچ افرادجاں بحق اور 33زخمی ہوگئے تھے۔ سیکورٹی فورسزنے کئی ماہ کے آپریشن اور تحقیقات کے بعد دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا اور انہیں حراست میں لیا۔


































