
صنعا : یمن کےمظلوم عوام پر عرب اتحاد کی وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری ہے سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 143 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 143 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر حملے کئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 5 یمنی شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے۔


































