
مقبوضہ بیت المقدس : غاصب صیہونی فوجیوں نے 4 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید اور متعدد کو زخمی کردیا، فلسطینیوں کو غرب اردن کے مغربی کنارے کے علاقے جنین کیمپ کے داخلی راستے پر گولیاں کو نشانہ بنایا گیا، حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے، 4فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مختلف فلسطینی تنظیموں نے پورے مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔


































