
تہران: ایران میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے کام کرنے والے چار جاسوسوں کو پھانسی دے دی گئی۔ چاروں صیہونی آلہ کار ایران میں سیکیورٹی کے خلاف اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے صیہونی حکومت کے لئے کام کرتے تھے جنھیں مکمل قانونی کارروائی کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ان میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ دیگر مجرموں کو ان کے جرائم پر دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ عناصر ایران میں بدامنی پھیلانے کے لئے موساد کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔


































