Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

ایران میں صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے 4 ایجنٹوں کو سزائے موت

تہران: ایران میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے چار ایجنٹوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ دہشت گردوں کو اصفہان میں بم دھماکے کے بعد پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ دہشت گرد 23 جولائی 2022 کو نجف آباد شہر میں وزارت دفاع سے منسلک تنصیب کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جو وزارت دفاع کے لیے فوجی سازوسامان اور میزائل کے پرزے تیار کرتی ہے۔ ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے چند دنوں میں ان کی شناخت کر لی اور منصوبے پر عملدرآمد سے پہلے گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کیخلاف قانونی کارروائی ایک سال تک جاری رہی اور تحقیقات، شواہد اور دستاویزات کے مد نظر، جرائم کے اعتراف اور الزامات کی تشریح مکمل ہونے کے بعد ان کا مقدمہ عدالت میں بھیجا گیا اور عدالت نے مجرموں کے لئے سزائے موت کا حکم جاری کیا۔ آپریشن سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل ان افراد کی شناخت کوملہ دہشت گرد گروہ کے ایک سینئر رکن نے کی تھی اور انہیں موساد میں بھرتی کیا گیا تھا اور انہیں کئی مراحل میں تربیت اور ٹریننگ کے لیے افریقی ممالک بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular