
نابلس : مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی چڑھائی کے دوران جھڑپوں میں 33 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے قصبے بیت عمر پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں کی جانب آنسو گیس کے گولے داغے جس سے کئی فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ فوجیوں نے قصبے کے مرکزی دروازے کو بھی بند کر دیا جس سے قصبے کے مکینوں کی نقل و حرکت بند ہو گئی۔ اس سے پہلے فوجیوں نے قصبے پر دھاوا بول کر تین افراد کو پکڑ لیا تھا اور کئی گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ ادھر نابلس میں بھی فوجی آپریشن کی وجہ سے جھڑپیں چھڑگئیں۔ تصادم کا واقعہ نابلس کے جنوب میں واقع بیتا نامی گاؤں میں پیش آیا۔ جھڑپوں میں 33 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔


































