Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

30 مارچ کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے یوم ارض فلسطین منایا جائے گا، فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی نے کراچی پریس کلب میں نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر گلدستہ و مٹھائی بھی پیش کی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے کی، ان کے ہمراہ پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف کے اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، حریت کانفرنس کے نمائندہ بشیر سدوزئی، پائیلر کے چیئرمین کرامت علی، پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ارم بٹ، عائشہ کامران اور دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں میں سیکریٹری رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر، رضوان راجپر، فاروق اسماعیل اور عزیز سانگھر موجود تھے۔ ملاقات میں شرکاء نے متفقہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے، فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے، عرب دنیا کے حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے والے عرب حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فیصلہ پر نظرثانی کریں اور مسلم اُمّہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔ پی ایل ایف رہنماؤں اور کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری صہیونی و بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تیس مارچ کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے یوم ارض فلسطین منایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی مسلسل انتھک جدوجہد میں مصروف عمل ہے، انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular