
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے علمائے کرام سمیت ستائیس اہل تشیع کو گرفتار کرلیا۔ اسٹیٹ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق علما اور دیگر گرفتار شدگان پر الزام لگایا گیا کہ وہ ملک میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے تھے۔ گروپ کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے اور وہ نوجوانوں کو بھرتی اور رقم جمع کرکے بیرونِ ملک منتقل کر رہا تھا۔


































