
غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج مختلف علاقوں سے فرار ہونے لگی۔ حماس کے حملوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی نیند اڑادی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو پر فوج اور یرغمالی خاندانوں کا شدید دباؤ ہے۔ حماس کی کارروائیوں میں تین روز میں سو کے قریب فوجی ہلاک ہونے کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی ہے۔ نیتن یاہو سرکار کے لیے اتوار کا دن انتہائی بھیانک رہا جس میں بیس سے زائد فوجی غزہ میں مارے گئے۔ کئی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے لوکل کمانڈرز نے زمینی فوج باہر نکال لی ہے۔ خان یونس اور رفح میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا ہے حماس نے شمالی غزہ میں چھاپہ مار کارروائی میں دس فوجی مار دیئے۔خان یونس میں پانچ، جبالیہ میں تین اور رفح میں میجر سمیت چار فوجی مارے گئے۔ رات گئے بھی اسرائیلی کیمپ پر حماس نے حملے کیا ہے۔ جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔


































