Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

22 ممالک کا فوری جنگ بندی اور امداد کی مکمل بحالی کا مطالبہ

لندن : برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت بائیس ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ بائیس ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کیلس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ کی آبادی کو خوراک، ادویات اور ضروری سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بیان میں امداد کی محدود بحالی کو تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا گیاہے کہ اسرائیل نے انسانی امداد کو دو ماہ سے زیادہ عرصے سے روک رکھا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ امدادی کارروائیوں کی محدود اجازت کے بجائے بلا روک ٹوک انسانی امداد کو مکمل طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی گروپوں کے پاس غزہ میں انسانی بنیادوں پر کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی خواہش اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔ وہ امداد کی فراہمی کے لیے نئے ماڈل کی حمایت نہیں کریں گے۔ بیان پر آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، ہالینڈ، اسپین سمیت بائیس ممالک کے وزرائے خارجہ نے دستخط کئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular