
غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کو آج دو سال مکمل ہوگئے۔ لیکن صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
صیہونی حکومت نے مذاکرات کے باوجود غزہ پر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید چوبیس فلسطینی شہید کردئے گئے۔ جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے جمعہ کو جنگ روکنے کے دعوے کے بعد ایک سو چار فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا جا چکا ہے۔ دوسالہ جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، متعدد بالغ اور بچے معذور ہوگئے ہیں اور بیس لاکھ افراد کو بار بار نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


































