
رام اللہ : صیہونی فوج اور آبادکاروں کی فائرنگ سے غرب اردن میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ رام اللہ کے مشرق میں واقع برقہ گاؤں میں صیہونی آبادکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا جس کی شناخت قصی جمال معطان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صیہونی آبادکار نے 4 سالہ فلسطینی بچے الفخوری کو اپنی گاڑی سے کچل دیا۔ حملے میں بچے کے ہاتھ اور پیروں میں فریکچر ہوگیا۔ اُدھر صیہونی فوجیوں نے 18 سالہ محمود ابو سعن کو طولکرم میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔


































