
واشنگٹن : امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہوئے۔ ورٹ کیمپبل کے ترجمان کے مطابق دو ایچ ایچ 60 بلیک ہاکس ہیلی کاپٹرز قریب گرگئے۔ دونوں ہیلی کاپٹر 101 ایئربون ڈویژن کا حصہ تھے۔ دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران کریش ہوئے، وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


































