
جنیوا : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے جزائر انڈیمان میں پھنسے روہنگیا مسلم تارکین کو بچانے کی اپیل کر دی۔
اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کے ہائی کمشنر نے ایک بیان میں زور دیا کہ انسانی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور انڈیمان اور جزائر نکوبار میں فوری ریسکیو آپریشن کیا جائے۔ اس مقام پر 185 روہنگیا پھنسے میں جن میں ستر بچے اور اٹھاسی خواتین شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اطلاعات کے مطابق محصور افراد میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک شخص انتقال کرگیا ہے۔ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو مزید افراد مرجائیں گے۔


































