
صنعا: یمن سے سعودی عرب میں فوجی اڈوں اور تیل کی تنصیبات سمیت کئی شہروں پر یکے بعد دیگرے ڈرونز برسادئےگئے ۔ یمن کے فوجی ترجمان یحییٰ ساریہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جدہ میں آرامکو کی ریفائنریوں کے ساتھ ساتھ ریاض، جدہ، ابہا، جیزان اور نجران میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں 14 ڈرونز کو استعمال کیا گیا۔ یہ حملے عرب اتحاد کے فوجی آپریشن کے دوران 13 اہداف کو نشانہ بنانے کے جواب میں کئے گئے۔ صنعا، صعدہ اور ماریب میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔گزشتہ روز بھی اتحادی افواج نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 ڈرون حملوں اور یمن میں چوتھے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔


































