
غزہ : غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں تیزی آگئی ہے۔ فضائی اور زمینی حملوں میں دو بچوں اور تین پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے گذشتہ رات شاطی کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں پولیس کی گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوگیا۔ ادھر بیت لاہیہ میں بمباری سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں بمباری کی جس سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی شہدا کی تعداد سات سو ساٹھ ہوگئی ہے۔


































