Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

یوم یکجہتی فلسطین پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ریلیوں میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔ شرکا نے دنیا سے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔ لاہور میں فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریلی سے خطاب میں جہاں اسرائیلی فورسز کے مظالم کی مذمت کی وہیں وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔
پنجاب اسمبلی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان فلسطینی جھنڈے لے کر ایوان میں پہنچے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ پریس کلب لاہور کے باہر آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی جانب سے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد نے کی۔ شرکا نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فیصل آباد میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
سرگودھا اور شیخوپورہ میں نکالی گئی ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بہاولپور میں بھی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔ وہاڑی اور نوشہرو فیروز میں بھی صیہونی فورسز کے مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی گئی۔ ریلیوں کے شرکا نے دنیا پر اسرائیلی مظالم رکوانے پر زور دیا۔ صوابی اور کرک میں بھی سرائیلی مظالم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ جہانیاں، لیاقت پور، ساہیوال، نواب شاہ، لاڑکانہ، کندیاں، احمد پور شرقیہ، روجھان، کشمور، ظاہر پیر، قصور، ڈیرہ بگٹی اور مریدکے میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular